نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

نشہ بھی ایک زندہ موت ہے

جہاں جہاں انسانی معاشرے کا وجود ہے وہاں نشہ آور اشیاءموجود نہ ہو یہ ممکن ہی نہیں ہے.کبھی آپ نے اس بات پر غور کیا کہ اچانک سے (منشیات) نشہ آور چیزوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یہ ہمارے معاشرے کے لیے ایک ناسور کی حثیت اختیار کرگیا ہے.منشیات سے مراد ایسی دوائی یا کوئی بھی شے جس کے استعمال سے انسان عارضی سرور,بے خود ی و دنیا سے بے نیازی کی کیفیت ,نیند,بے ہوشی ,مدہوشی,اور بد مستی طاری ہوکر زندگی کے تمام دکھ درد کے معاملات سے عارضی نہ آشنائی میسر آجائیں.ابتداء میں تو سکون کا متلاشی انسان اس نشے سے بے حد سکون حاصل کرلیتا ہے لیکن آہستہ آہستہ یہ نشہ ہی اس کی زندگی ا صل مقصد بن جاتا ہے.اس کی طلب انسان کو بے چین کردیتی ہے.دنیا میں ایک اندازے کے مطابق نو سو کے قریب مرکبات یا مفردات موجود ہیں جنہیں لوگ بطور نشہ استعمال کرتے ہیں.ان میں شراب ,بھنگ , افین, کوکین,چرس,سگریٹ,چائے,حقہ,کافی,مارفین,کرسٹل, اکثر نشہ کرنے والے افراد کی تعداد سگریٹ سے ہی شروعات ہوتی ہے پھر ترقی کے مرحلے طے کرکے آگے بڑتے ہیں اور اپنی زندگی کو نشے کی طلب میں برباد کردیتے ہیں.ڈرگزو سگریٹ دراصل امریکہ ہی کی اپنی ایجاد ہے.​1993 کے ایک سروے کے مطابق چین کی آبادی میں ھر چھوتا فردافیون استعمال کرتا تھا.امریکہ و برطانیہ نے 1890 میں افیون کو خود عام کیا اور اسے بہت سی بیماریو ں کا علاج قرار دے کر اس کی تشہیر و سپلائی میں کوئی کثر نہ چھوڑی تو لوگ اس کے شیدائی بن گے تو اب انہیں احساس ہوا کہ یہ ایک نقصان دہ چیز ہے,اسی طرح سگریٹ نوشی کو فلموں و اشتہارات کے زریعے پھیلایا گیا اب اس کی تشہیر پر بھی پابندی لگ گئی ہے.بہت سے بڑے مما لک جو انسانیت کے دعوے دار بنے پھرتے ہیں .انہو ں نے ہی اپنی مفادات کی خاطر و پیسے کے لالچ میں آکر انسانیت کو تباہ کرنے کی کوشیش کی ہے.اس کے علاوہ منشیات کے استعمال کے چند اہم اسباب دین سے دوری, سکون کی تلاش, فراغت, ذہنی دباؤ, غربت, ناکامی, جنسی بے راروی, معاشرتی تعلقات کی کمزوری کے علاوہ سگریٹ نوشی بھی ایک اہم سبب بنتا ہے.​اس کے علاوہ نشے کو جرائم کی جڑ بھی کہا جاتا ہے.اسی طرح ایک سروے رپورٹ کے مطابق پیشہ ور مجرم کو جانچا گیا تو پتا چلا کہ 10 میں سے 8 لوگ نشئی تھے اب جیلوں میں موجود اکثریت آپ کو نشہ کی عادی افرا د کا ہی ملے گا.اسی نشے کی بدولت سے ہی جگر کا کینسر,منہ کا کینسر ,نفس کی رفتار کم ہونا,جسم کا لاغر ہونا,آنکھوں کی چمک ختم ہوجانا,ہارٹ ٹیک کا ہوجانا,خون کمی کے علاوہ نفسیاتی مسائل میں آضافہ ہوجانے کے سبب لوگوں کو مارنا اور لڑنا وغیرہ شامل ہے نشے کے عادی افراد میں قوت برداشت ختم ہوجاتا ہے اور معاشرے میں اس کی کوئی عزت نہیں رہتی ہے لوگ ان سے نفرت کرنا شروع کردیتے ہیں.ہتاکہ ان کے اپنے عزیز و اقارب بھی انہیں سے تنگ آکر انہیں ان کے حال پر چھوڑکر ان سے جان چھڑانے کی کوشیش کرتے ہیں.اب تو پان چھالیہ,گٹھکا ,ماواہ ,انڈین جیم,رتن اور اس طرح کے نت نئے نشے لوگوں کے لیے وبال جان بن گئے ہیں.دراصل نشے کے عادی افراد اگر آپ کوئی بھی نشہ کرتے ہیں یا کرتے تھے تو اسکا علاج نہایت ہی آسان ہے ماہر نفسیات کے مطابق آپ اگر بغیر نشے کے صرف اکیس روز گزار دیں تو آپ کی جان چھوٹ جائیں گئی لیکن ان اکیس دنوں کے دوران آپ کو بہت سی تکلیفیں جسمانی و نفاسیاتی برداشت کرنی ہوگی اگر نشے کا طلب ہو تو پانی سے نہا لے لیکن کوئی بھی ڈوس استعمال کرنے سے گریز کریں اور یہ ایک کامیاب طریقہ بھی ہے اس سے بہت سے مریض مختلف اداروں میں مستفید ہورہے ہیں …

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

گیدڑ سینگی کیا ہے

گیدڑ سینگی کیا ہے اکثر لوگ اس حوالے سے نابلعد ہوتے ہیں کوئی سمجھتا ہے کوئی جاندار ہے کوئی کہتا ہے کہ شاہد کوئی جڑی بوٹی ہے لیکن عموما لوگ محاوروں میں استعمال کرتے رہتے ہیں کہ اور اپنی طرف سے خیالی پلاؤ بھی بناتے ہے شاہد کوئی خاص چیز ہے کہتے ہیں کہ جس کہ پاس گیدڑ سینگی ہوتا ہے لوگ اس کے شیدائی ہوتے ہے لوگ اس سے ملنے کے لیے ترسے ہیں لیکن یہ صرف کہانی کی حد تک ہے ۔ گیدڑ سنگهی دراصل گیدڑ کے سر میں نکلنے والی ایک رسولی یا پهوڑا ہوتا ہے جو کہ اسکے سر میں اپنی شاخیں پهیلاتا ہے اور  ایک خاص  حد تک بڑا ہونے کے بعد خود بخود جهڑ کر گر جاتا ہے اور کہا جاتا ہے گرنے کے بعد بهی اس میں جان ہوتی ہے اور اسکے بال بڑھتے  رہتے ہیں جنکی خاص تراش خراش کی جاتی ہے. گرنے کے بعد کمزور عقیدہ والوں کو قابو کرنے کیلئے جادو ٹونے کرنے والے اسے اٹها کر لے جاتے ہیں اور اپنے خاص مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں. سنا ہے کہ اسے سندور میں ہی رکها جاتا ہے ورنہ اسکی بڑهوتری ختم ہوجاتی ہے یہاں تک کہ یہ مر جاتا ہے. میرے ناقص علم کے مطابق یہ نر اور مادہ حالتوں میں ہوتا ہے. جادوگروں کے پاس شوہر یا م...

بیوی کا شکوہ

صرف وہ لطف اندوز ہوں گے جو علامہ محمد اقبال کا شکوہ اور جواب ِ شکوہ پڑھ چکے ہیں اور شادی شدہ بھی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ازدواجی "شکوہ اور جواب شکوہ" شاعر- نامع...

کراچی میں کہاں کیسے ہوتا ہے فراڈ ?

دنیا کے ھر کونے میں آپ کو ایسے لوگ ضرور مل جائینگے جو بڑے ہی انوکھے انداز میں لوگوں کو الو بنالیتے ہیں ,دنیا کے اکثر بڑھے شہروں میں عجیب قسم کے فراڈیے ہوں گے مگر شہر کراچی کے صدر مارکیٹ میں جاتے ہیں.وہاں آپکو ایک آواز سنائی دیتی ہے 100 روپے میں ٹی وی 50روپے میں کمپیوٹر تو سمجھ جاناکہ یہ ایک فراڈیے کی دوکان ہے جو لوگوں کو بڑی ہوشیاری سے ماموں بنا لیتے ہیں اس کے علاوہ یہی صدر کے ایمپریس مارکیٹ میں چند لوگ اس کے علاوہ بھی ایک طرح کا فراڈ کرتے ہوئے نظر آئینگے .لوگوں کو روک کر بولتے ہیں کہ آپ کو کوئی بیماری یا جلد کا مسئلہ ہے سر کے بال گر رہے ہیں وغیرہ وغیرہ تو آپ کو دوائی لکھنے کے بہانے چھونا لگا لینگے ,​اس کے علاوہ کچھ اخبارات کے اشتہارات میں ملازمت کی خبر لگاتے ہیں تعلیم ,عمر ,کی کوئی قید نہیں پارٹ ٹائم کام کرکے لاکھوں کمائے ,اس طرح کے نوسر باز بھی بہت ٹکرائینگےان لوگوں کا بہت وسیع نیٹ ورک ہوتا ہے آپ جب انٹرویو کے لیے جائینگے تو رجسٹریشن کے نام پر ایک ہزار سے دس ہزار تک وصول کرتے ہیں اس طرح کئی ادارے کراچی میں موجود ہیں جو بعد میں آپ کو پریسنٹیشن دیں گے اور مزید لوگ لانے کا ٹاسک دیا جائ...